#6609

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 2461

مجلہ پیغامِ ختم نبوت ( اگست 2021)

  • صفحات: 242
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9680 (PKR)
(جمعرات 27 جنوری 2022ء) ناشر : ختم نبوت فورم اہل حدیث پاکستان

مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺاللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ  ﷺکو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیاء کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے۔ اب آپ ﷺکے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہوگا۔ حضور نبی اکرم ﷺکی ختم نبوت کا ذکر قرآن حکیم کی متعدد     آیت میں نہایت ہی جامع انداز میں صراحت کے ساتھ کیا گیا  ہے۔ ارشادِ خداوندی ہے: ما كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا(الاحزاب، 33 : 40)ترجمہ:’’ محمد ﷺتمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں اور سب انبیاء کے آخر میں (سلسلۂِ نبوت ختم کرنے والے) ہیں، اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے۔‘‘ اس آیتِ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم ﷺ کو خاتم النبیین کہہ کر یہ اعلان فرما دیا کہ آپ ﷺ ہی آخری نبی ہیں اور اب قیامت تک کسی کو اس منصب پرفائزنہیں کیا جائے گا۔  قرآن حکیم میں متعددآیات ایسی ہیں جو عقيدہ ختم نبوت کی تائید و تصدیق کرتی ہیں۔ خود نبی اکرم ﷺنے متعدد متواتر احادیث میں خاتم النبیین کا یہی معنیٰ متعین فرمایا ہے۔ یہی وہ عقید ہ  جس پر قرون اولیٰ سے آج تک  تمام امت اسلامیہ کا اجماع ہے ۔عقیدہ ختم  نبوت  کے اثبات اور مرزا قادیانی کی تکذیب کے سلسلے میں  ہر مکتب فکر  نے  گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں جن میں  علمائے   حدیث کی خدمات  نمایا ں  ہیں۔ زیر نظر  مجلہ ’’ پیغام ختم نبو ت  اگست 2021‘‘ بھی اسی سلسلے  کی ایک کڑی ہے ۔ یہ مجلہ  ’ختم تبوت  فورم اہل،  پاکستان ‘کا ترجما ن ہے محترم جناب  مولانا عبید اللہ لطیف صاحب اس کے  چیف ایڈیٹر ہیں انہوں نے یہ پہلا مجلہ ہی ’’عقیدہ ختم نبوت نمبر‘‘  کے عنوان سے نکالا ہے ۔یہ  مجلہ مختلف ہل قلم  حضرات کے 13؍ مضامین و مقالات پر مشتمل ہے، جس میں آخری تین مضامین (جہاد، نگری والے ہوں بیدار، آخری نبی ) منظوم ہیں ۔اللہ تعالیٰ’’ ختم نبوت فور م اہل  حدیث ،پاکستان  جملہ بانیان و معاونین   کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور  قادیانیت کے خلاف اسے مزید مستحکم فرمائے ۔آمین ۔ محترم چیف ایڈیٹر صاحب کی حسب فرمائش اس مجلہ  کو  کتاب وسنت  سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

اداریہ

4

عقیدہ ختم نبوت کی ضرورت و اہمیت

17

عقیدہ ختم نبوت وحدت امت کی اساس

29

آیت ولو تقول علینا اور صداقت مرزا

34

عقیدہ ختم نبوت پر قادیانی شبہات اور ان کے جوابات

52

قادیانی طریقہ بیعت اور قادیانی دجل

137

مؤرخ اسلام ڈاکٹر محمد بہاء الدین حفظہ اللہ افکار و جہات

170

امت مسلمہ اور قادیانیوں کے عقیدہ ختم نبوت میں بنیادی فرق

182

عقیدہ ختم نبوت قرآن و حدیث کی روشنی میں

196

7 ستمبر 1974ء قادیانیوں پر ظلم ہوا یا ان کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا

207

جہاد

234

نگری والے ہوں بیدار

235

آخری نبی

236

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 55436
  • اس ہفتے کے قارئین 584578
  • اس ماہ کے قارئین 371823
  • کل قارئین114263823
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست